دہشت گردوں کا صفایا کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا پاک فوج کا مشن ہے،بریگیڈیئرمختیار

منگل 24 مارچ 2015 10:22

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء )بریگیڈیئرمختیار نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا صفایا کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا پاک فوج کا مشن ہے اس مشن کی تکمیل کیلئے جملہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں دہشت گردوں سے موجودہ حالات میں مذاکرات میں کوئی آپشن باقی نہیں رہا وزیر ستان کے پہاڑوں سے لیکر کراچی کے گلیوں تک دہشتگردوں کو چن چن کر نکالا جائیگا اور ان کو انجام تک پہنچا یا جا ئیگا آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے کسی کو ملک و قوم کی سلامتی خراب نہیں ہونے دینگے آئی ڈی پیز شمالی وزیر ستان کی 31مارچ سے مرحلہ وار واپسی شروع کی جائیگی ان خیالات کا ظہار انہوں نے بکاخیل آئی ڈی پی کیمپ میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج سے 75سال قبل 23مارچ 1940کو مینار پاکستان لا ہور میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی جس میں انگریز کی غلامی سے نجات کا عہد کیا گیا تھا ہم خوش قسمت لوگ ہیں کہ آج ہم ایک آزاد اور مختار ملک میں رہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس تاریخ ساز دن کے حوالے سے آج ہم سب نے ایک بار پھر عہد کرنا ہو گا کہ دہشتگردوں کا قلع قمع کرکے وطن عزیز کی سلامتی استحکام اور ترقی کیلئے آخر ی دم کردار ادا کریں گے اور ہماری اس آزادی اور ملک کے خلاف لڑنے والے ہر دشمن کا سینہ تھان کے مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے قبائلیوں نے ملک اور قوم کی بلا معاوضہ حفاظت کی ہے اور بیش بہا قربانیاں پیش کرتے ہوئے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن کبھی اغیار کی غلامی تسلیم نہیں کی انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن بھی قبائلیوں کی قربانیوں سے ہی ممکن ہوا انشاء اللہ بہت جلد ان آئی ڈی پیز کو پر امن طور پر اپنے گھروں کو واپس بھیجا جا ئیگا اور واپسی کے دوران ان کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کئے جائینگے اس موقع پر متاثرین طلباء نے یوم پاکستان کے حوالے سے قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کئے بریگیڈئیر مختیار نے متاثرین طلباء میں تحائف بھی تقسیم کئے اور پاک فوج کے جوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی اتنڑ بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :