225ارب کی گیس چوری کو قانونی جواز پیش کرنے کیلئے حکومت جواب عدالت میں جمع نہ کراسکی ، عدالت عالیہ حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرے گی

منگل 24 مارچ 2015 10:20

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء ) وفاقی حکومت نے 225 ارب کی گیس چوری کو قانونی جواز پیش کرنے کیلئے مقدمہ میں جواب عدالت عالیہ میں جمع نہ کراسکی ۔ عدالت عالیہ اسلام آباد اس اہم مقدمہ میں اوگرا ، وزارت پٹرولیم اور کیبنٹ ڈویژن کو توہین عدالت نوٹس اسی ہفتے جاری کرے گی ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے اربوں روپے کی گیس چوری کو قانونی جواز دے کر چوری رقم گیس صارفین سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا تھا یہ ہدایت وفاقی حکومت نے ای سی سی اجلاس میں پیش کی تھی جس کی تائید اوگرا نے بھی کی تھی پی آئی اے نے حکومت کے اس فیصلے کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا تھا تاہم حکومت ابھی تک جواب داخل نہیں کراسکی عدالت اب حکومت کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :