برطانیہ : ڈرون کے ذریعے جیل میں ممنوعہ سامان اور منشیات پہنچانے کی کوشش ،ریموٹ کنٹرول ڈرون جیل کی دیوار سے ٹکرانے کے باعث کوشش ناکام ہوگئی ، پولیس نے قبضہ میں لے لیا ،منشیات ، چاقو ، موبائل فونز ، اسلحہ دیگر ممنوعہ سامان برآمد ، واقع میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ہم اس کا بغور جائزہ لیکر مجرموں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں ، پولیس ترجمان

منگل 24 مارچ 2015 10:27

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء )برطانیہ میں ایک ڈرون طیارے کے ذریعے جیل میں ممنوعہ سامان اور منشیات پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن ریموٹ کنٹرول ڈرون کی جیل کی دیوار سے ٹکرانے کے باعث یہ کوشش ناکام ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پولیس طیارے کو تحویل میں لے کر اس کا جائزہ لے رہی ہے جس میں سے منشیات ، چاقو ، موبائل فونز ، اسلحہ اور دوسرا ممنوعہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے برطانوی خبررساں ادارے ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے جیل ذرائع نے کہا ہے کہ ہم نے پہلی بار ایک ڈرون کو جیل میں ممنوعہ اشیاء پہنچانے کیلئے استعمال ہوتے دیکھا ہے اس کام کیلئے بلاشبہ بڑی مہارت درکار ہوتی ہے بڈفورڈ شائر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقع میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ہم اس کا بغور جائزہ لیکر مجرموں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں علاقے میں جیل حکام کو اس طرح کے اور واقعات سے بچنے کیلئے سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔

ڈرون ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈرون ایک گھنٹے تک ہوا میں 2600 فٹ کی بلندی پر رہ سکتا ہے اور اس کام کو سرانجام دینے کے لیے بڑی مہارت درکار ہوتی ہے