ہانگ کانگ ‘ ماں باپ کو قتل کرنے کے جرم میں عدالت نے ایک شخص کو عمر قید کی سزا سنا دی

منگل 24 مارچ 2015 10:27

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء) ہانگ کانگ کی ایک شہری عدالت نے ماں باپ کو قتل کرکے ان کے ٹکڑے کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کے ایک شہری جس نے اپنے بوڑھے والدین کو قتل اور ان کے ٹکڑوں کو نمک لگا کر لنچ بکس میں بند کرکے رکھا تھا ان کو ریفریجریٹر سے برآمد کرلیا ہے قتل کرنے والے شخص پر دہرے قتل کا جرم ثابت ہوگیا ہے 20 روز ٹرائل کے بعد شہری ہائی کورٹ کے جج مائیکل سٹوارٹ مورے نے دوہرے قتل کے جرم میں علیحدہ علیحدہ کیسز میں نو سال اور چار ماہ کی سزا سنائی غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تل کا الزام ایک دوسرے دوست پر بھی عائد تھا تاہم اس پر یہ الزام ثابت نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ 65 سالہ چوہوونگ کی اور اس کی 62 سالہ اہلیہ دونوں کی لاشوں کے ٹکڑے فریج سے ملے تھے جبکہ بوڑھے جوڑے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی قتل میں ملوث چاہو نے پولیس کو دیئے جانے والے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اس کے والدین چائنا گئے ہوئے ہیں لیکن بعد ازاں اس نے اعتراف کیا کہ اس نے والدین کو قتل کیا ہے اس نے بتایا کہ میرے ساتھ قتل کرنے والے مشترکہ پارٹنر اور میں نے قتل کرکے منصوبہ بندی کی کہ ان کے ٹکڑے کرکے ان کو گمشدہ ظاہر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :