ضامن ممالک یوکرائن بارے منسک معاہدے پر عملدرآمد کرائیں، روس کا مطالبہ

منگل 24 مارچ 2015 10:26

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء)روس نے کیف حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ منسک معاہدے کے کچھ حصوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ پیر کے دن کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ جرمنی اور فرانس مشرقی یوکرائن میں قیام امن کی اس ڈیل پر مکمل عمل کرانے کے لیے کوشش کریں۔

(جاری ہے)

ان کا یہ کہنا بھی تھا کہ منسک معاہدے پر عملدرآمد کرانے کے ضامن ممالک جرمنی اور فرانس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ یہ امر اہم کے کہ کییف اور ماسکو دونوں ہی اس خلاف ورزی کے لیے ایک دوسرے کو قصوروار قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :