یوم پاکستان ،ایوان صدر اسلام آباد میں تقریب تقسیم ا عزازات ،صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں اعلیٰ خدمات انجام دینے والی 156شخصیات میں سول وفوجی اعزازات تقسیم کئے، صوبائی گورنر ہاوٴس میں بھی تقریبات

منگل 24 مارچ 2015 10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء)یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر اسلام میں تقریب تقسیم ا عزازات منعقد ہوئی،صدر مملکت ممنون حسین نے مختلف شعبوں میں اعلیٰ خدمات انجام دینے والی 156شخصیات میں سول وفوجی اعزازات تقسیم کئے ۔یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ اس تقریب میں دوسروں کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ ' سفارتکاروں' سول اورملٹری افسران نے شرکت کی۔

اس موقع ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترکوبطورڈی جی رینجرزسندھ امن وامان کے قیام دہشتگردی کے خاتمے کے سلسلے میں خدمات پرہلال شجاعت دیاگیا،ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل عاصم سلیم باجوہ ،ا یئرمارشل سہیل احمدملک، میجرجنرل شاہدبیگ مرزا، میجرجنرل ارشدمحمود، میجرجنرل خالد محمود، میجرجنرل سیدنجم الحسن شاہ، میجرجنرل فرحان اختر، میجرجنرل عمرمحمود حیات، میجر جنرل سجاد رسول، ریئرایڈمرل وسیم اکرم،میجرجنرل عمرفاروق درانی، میجرجنرل عامرریاض، میجرجنرل محمدایوب،ریئرایڈمرل شاہ سہیل مقصود، میجرجنرل بادشاہ حسین زیدی، ریئرایڈمرل فرخ احمد، ریئرایڈمرل جمیل اختر، میجرجنرل غلام قمر،ڈی جی رینجرزپنجاب میجرجنرل خان طاہرجاویدخان کوہلال امتیازملٹری سے نوازاگیاجبکہ لیفٹیننٹ کرنل ساجدمشتاق کوبعدازشہادت،کیپٹن یحییٰ عبدالصمد،شہید کیپٹن نویدخان، میجرجہانزیب عدنان شہید،ونگ کمانڈرجمال اکبرآفریدی،ونگ کمانڈرعمراحمدنجمی اور ونگ کمانڈرسیدعمرشاہ کواعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ،لیفٹیننٹ کرنل توصیف اخترکوبعدازشہادت،میجرجنرل ثناء اللہ خان کو بعداز شہادت، شہید لانس نائیک محمدارشادخان،لانس نائیک محمدعرفان ستارشہید،شہید نائب صوبیدارصفدرعلی کوکوجرآت اوربہادر ی کیاعتراف میں ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

آرمی پبلک سکول پشاورکے پرنسپل طاہرقاضی شہیداوراستادصائم زرین شہیدکوستارہ شجاعت دیاگیا تعلیم انجینئرنگ سائنس اینڈٹیکنالوجی میں اعلیٰ خدمات دینے پر6شخصیات کوہلال امتیازدیاگیا۔میڈیسن ،فنون لطیفہ ،سائنس اورعوامی خدمات پرصدرمملکت نے 12شخصیات کوستارہ امتیازسے نوازاصدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے یوم پاکستان 23مارچ کو گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی دو شخصیات کو ستارہ امتیاز ، تین کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور نو کو تمغہ امتیاز عطا کیا جبکہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے 142شہداء کو تمغہ شجاعت ( بعد از شہادت ) دیا۔

تقریب میں سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی وزراء ، اراکین پارلیمنٹ ، سیاسی و سماجی شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام اور اعزازات پانے والی شخصیات کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔اس موقع پر ریاض خان محسود کو خدمات عامہ اور ولسن وزیر کو سماجی خدمات کے شعبوں میں ان کی گرانقدر خدمات کے صلے میں ستارہ امتیاز عطا کیا گیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد مفتی نے شعبہ انجنئیرنگ میں تعلیمی اعزازات اور تحقیقی کامیابیوں ، جہان سلطانہ نے شعبہ فن ( پشتو ڈرامہ ) اور سلطان محمد سکون نے شعبہ ادب ( شاعری ) میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی حاصل کیا۔

اسی طرح ڈاکٹر محمد رضا شاہ نے شعبہ نامیاتی کیمیا اور سپرامیلیکیولر ( نینو ٹیکنالوجی ) ، پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر شاہ نے شعبہ سائنس ، پروفیسر ڈاکٹر محمد نسیم خان نے آرکیالوجی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد نثار احمد نے سائنسی تدریس اور تحقیق ، ہارون الرشید نے فن ( نیوز کاسٹنگ ) ، ارباب عبد الوکیل نے شعبہ ادبی و ثقافتی سرگرمیوں ، لائق زادہ لائق نے ادب ، حافظ ثناء اللہ نے صحافت اور عامر اطلس خان نے کھیل ( سکواش ) کے شعبے میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز حاصل کیا۔

اسی طرح سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے 142شہداء کو تمغہ شجاعت دیا گیا۔اعزاز پانے والے شہداء میں حیات اللہ شہید، رضوان سریر شہید، بہرام خان شہید، محمد عمار شہید، ثاقب غنی شہید، ازان خان شہید، واصف علی شہید، خوشنود زیب شہید، محمد محسن مرتضیٰ شہید، شاہ زیب شہید، اویس احمد شہید، ثافق رحمان شہید، تنویر حسین شہید، اساثمہ بن طارق شہید، زرغام شہید، مہر علی اعظم شہید، ذیشان احمد شہید، یاسر اللہ شہید، عمیر ارشد شہید، ذیشان شفیق شہید، عدنان ارشد شہید، فاحد احمد شہید، سہیل اسلم شہید، عادل شہزاد شہید، ذیشان علی شہید، عدنان حسین شہید، محمد ذیشان شہید، محمد طاہر شہید، وسیم اقبال شہید، محمد داؤد شہید، محمد حارث شہید، ضیاء الاسلام شہید، حامد علی خان شہید، عاطف الرحمان شہید، محمد اظہر نصیر شہید، شہزاد اعجاز شہید، یاسر اقبال شہید، محمد علی رحمان شہید، سید مجاہد حسین شاہ شہید، محمد معظم شہید، محمد شفقت شہید، فرحان جلال شہید، عمران علی شہید، بلال ارشد شہید، محمد عمر حیات شہید، محمد وقار شہید، سہیل سردار شہید، باسط علی سردار شہید، حامد سیف شہید، شایان ناصر شہید، ملک تیمور شہید، ابرار زاہد شہید، فہد حسین شہید، فضل رحیم شہید، فرقان حیدر شہید، گل شیر شہید، ہمایون شہید، احمد مجتبیٰ شہید، شاہیر خان شہید، عزیر علی شہید، مبین اسلم شہید، سید حسین شاہ شہید، وہاب دین شہید، عمار اقبال شہید، ننگیال طارق شہید، محمد عزیر خان شہید، اسد عزیز شہید، صاحبزادہ عمر خان شہید، ارحام خان شہید، عبد اللہ غنی اعوان شہید، حماد عزیز ملک شہید، سیف اللہ درانی شہید، حمزہ کامران شہید، محمد غسان خان شہید، باقر علی شہید، حارث نواز شہید ، حسن شریف شہید، محمد سلمان شہید، ارباب صادق اللہ شہید، شہود عالم شہید ، اویس ناصر شہید ، احمد علی شاہ شہید، محمد طیب فواد شہید، شیر نواز شہید، حمزہ علی کاکڑ شہید، محمد علی خان شہید، سعد الرحمان شہید، احمد الٰہی شہید، آمش سلمان شہید، آلیان فوزان شہید، ذوالقرنین شہید، شمویل طارق شہید، سید آفاق احمد شہید، علی عباس شہید، محمد عبد اللہ ظفر شہید، شاہ فہد شہید، شہباز علی شہید، عزیر احمد شہید، نور اللہ درانی شہید، ابرار حسین شہید، ماہیر رضوان شہید، مزمل عمر صدیق شہید، ندیم حسین شہید، سید عبد اللہ شاہ شہید، حسن زیب شہید، حظیفہ آفتاب شہید، اسامہ ظفر شہید، شیر شاہ شہید، اسامہ طاہر اعوان شہید، مبین شاہ شہید، حیدر امین شہید، رفیق رضا بنگش شہید، محمد سائیبان شہید، محمد یاسین شہید، اسفند خان شہید، عثمان صدیق شہید، زین اقبال شہید، ایمل خان شہید، عمران شہید، خولہ شہید، اسحاق امین شہید، شہناز نعیم شہید، نواب علی شہید، محمد سعید شہید، سحر افشان شہید، فرحت بی بی شہید، حفظہ خوش شہید، بینش پرویز شہید، حاجرہ شریف شہید، صوفیہ حجاب شہید، سعدیہ گل شہید، محمد شفیق شہید، پرویز اختر شہید، مدثر خان شہید، ظاہر شاہ شہید، محمد حسین شہید، محمد بلال شہید، سجاد علی شہید، احسان اللہ شہید، محمد اکبر شہید اور محمد سمیع شہید شامل ہیں۔

قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے آج یوم پاکستان کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر 36شخصیات کو صدر پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈز دیئے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد کی گئی اس تقریب اعزازات میں 9شخصیات کو ستارہٴ امتیار، 12 شخصیات کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور 15شخصیات کو تمغہٴ امتیاز عطا کیا گیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سید مبشر رضانے تقریب میں اعزازات حاصل کرنے والوں کی مختصر توصیف(Citation) پڑھ کر سنائی۔ سینئر سول اور فوجی افسران کے علاوہ عمائدین شہر نے تقریب میں شرکت کی۔ یوم پاکستان کی تقریب اعزازات میں جن شخصیات کو ستارہٴ امتیاز عطا کیا گیا ان میں تعلیم کے شعبے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر سیف، شعبہ تعلیم میں یونیورسٹی آف پنجاب کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران،شعبہ تعلیم انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں یونیورسٹی آف نیشنل ٹیکسٹائل شیخوپورہ کے پروفیسر ڈاکٹر نیاض احمد اختر،فنون کمپیئرنگ کے شعبے میں محترمہ یاسمین طاہر، شعبہ موسیقی میں راحت علی خاں،خدماتِ عامہ کے شعبہ میں ڈاکٹر عبدالرشید سیال،سماجی خدمات کے شعبے میں محمد پرویز مسعود، سماجی خدمات کے شعبے میں محمد یونس شیخ جبکہ سپورٹس کرکٹ کے شعبے میں سعید اجمل شامل تھے۔

صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والی شخصیات میں سائنس اور فزکس کے شعبے میں پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعودالحسن،انجینئرنگ کے شعبے میں لیفٹنٹ کرنل شفقت حسین،انجینئرنگ میٹرولوچی کے شعبے میں ڈاکٹر مظہر محمود،تعلیم کے شعبے میں محمد ایوب ،فنون،فلم،ڈرامہ اور اداکاری کے شعبے میں عاصف شاہ عاصم بخاری،فن کاغذی فن پاری کے شعبے میں ذوالفقار علی غازی،فنون لطیفہ پیروڈی کے شعبے میں میر محمد علی، ادب کے شعبے میں محمد طفیل(نجیب احمد)ادب شاعری کے شعبے میں پروفیسر اصغر سودائی(مرحوم) کو بعد از وفات ، شعبہ صحافت میں عبدالراؤف طاہر، کھیل سنوکر کے شعبے میں محمد عاصف جبکہ شعبہ صحافت میں محترمہ عائشہ ہارون (مرحومہ) کو بعد از وفات صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

تقریب اعزازات میں تمغہ ٴ امتیاز حاصل کرنے والی شخصیات میں باٹنی بائیو ٹیکنالوجی میں پروفیسر ڈاکٹر ریحان اصغر، وٹرنری سائنسز میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف،تعلیم کے شعبے میں محمد عبدالمتین خاں زاہد، تعلیم و تدریس کے شعبے میں ڈاکڑ محمد خان،موسیقی طبلہ نوازی کے شعبے میں اعجاز حسین ، میوزک ،ڈائیریکٹر ،کمپوزر کے شعبے میں سجاد حسین طافو، قرأت کے شعبے میں ڈاکٹر قاری احمد میاں تھانوی ، فاروقی ، ادب کے شعبے میں ڈاکٹر شاہین مفتی ، ادب شاعری کے شعبے میں غلام عباس (عباس طابش) ، ادب شاعری کے شعبے میں پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید، ادب اقبالیات کے شعبے میں پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، ادب صحافت کے شعبے میں سید طابش علوی، صحافت کے شعبے میں خواجہ بابر سلیم محمود، کھیل ہاکی کے شعبے میں منیر احمد ڈار (مرحوم) بعد از وفات اور خدمات عامہ کے شعبے میں محمد محمود شامل تھے۔