20سیکنڈ کے بعد ایک پاکستانی بچہ گندہ پانی پینے سے جاں بحق ہو جاتا ہے تمام حکومتیں عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کر سکی‘تحریک انصاف ،پانی پینے کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے حکومت نئے آبی ذخائر تعمیر کرے‘ رہنماؤں کا تقریب سے خطاب

پیر 23 مارچ 2015 09:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مارچ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیر سیال ،نائب صدر پنجاب ثوبیہ کمال،سیکرٹری ایگری کلچر جاوید نیاز منج ، سید سردار علی، عالیہ حمزہ ملک، علیم اللہ وڑائچ دیگر پارٹی رہنماؤں نے ہمدرد چوک میں پانی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر 20سیکنڈ کے بعد ایک پاکستانی بچہ گندہ پانی پینے سے جاں بحق ہو جاتا ہے تمام حکومتیں عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کر سکی ،موجودہ حکومت کا عوام کو صاف پانی مہیا کرنا ترجیح میں شامل ہی نہیں عوام کو جنگلا بس سروس سمیت دیگر منصوبے ہی نہیں صاف پانی بھی چاہیے حکومت کو ریاست کے تمام مسائل بروئے کار لا کر عوام کو تعلیم ، صحت اور صاف پانی پینے کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے حکومت نئے آبی ذخائر تعمیر کرے تا کہ آئندہ پانی کے بحران کا مقابلہ کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ سب سے بڑا بحران پانی کے بحران کو حل کرنے کے لئے کوئی پلاننگ نہیں کر رہی تحریک انصاف بھارت کی آبی جارحیت کی مذمت کرتی ہے جس نے ہمارے دریاؤں پر ڈیم بنا کر پاکستان کو بنجر کرنے کی کوششیں کر رہا ہے لیکن ہمارے حکمران اقتدار کے مزے لوٹنے کے ساتھ تماشا دیکھ رہے ہیں خدارا ہو ش کے ناخن لے اور اپنے ملک اور قوم کے مفادات کا خیال رکھیں پانی کے بحران نے زراعت کے شعبہ کو تباہ کر دیا ہے۔کسان کا کوئی پرسان حال ہی نہیں لیکن ہمارے حکمران سب اچھا کا راپ الاپ رہے ہیں ۔تقریب میں چوہدر ی ریاض، مہر راشد، میاں اختر، ملک طاہر، فہیم اقبال، ندیم احمد ، فاروق شا ہ، منفر گوندل سمیت بڑی تعداد میں عہدیداران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :