سیکورٹی اداروں کوجرائم پیشہ افرادکی اطلاع پرہرجگہ چھاپے کاحق ہے ، میرے گھر بھی چھاپہ مارسکتے ہیں ،چوہدری سرور،متحدہ کونائن زیروپرچھاپے پرناراض نہیں ہوناچاہئے ،سیاسی جماعتوں جرائم پیشہ عناصرکواپنی جماعت سے الگ کردیں،میڈیاسے گفتگو

پیر 23 مارچ 2015 09:02

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مارچ۔2015ء)سابق گورنرپنجاب تحریک انصاف کے رہنماچوہدری محمدسرورنے کہاہے کہ سیکورٹی اداروں کوجرائم پیشہ افرادکی اطلاع پرہرجگہ چھاپے کاحق ہے ،سیکورٹی اہلکارمیرے گھرمیں چھاپہ مارسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کونائن زیروپرچھاپے پرناراض نہیں ہوناچاہئے ،سیاسی جماعتیں چھاپوں پرشورمچانے کے بجائے جرائم پیشہ عناصرکواپنی جماعت سے الگ کردیں ۔اتوارکے روزیہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری محمدسرورنے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے جمہوریت مضبوط ہوگی ۔تحریک انصاف جمہوریت کاتسلسل چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملٹری کورٹ فوجداری نظام انصاف کی ناکامی کاثبوت ہے