پاکستان پر حملے افغانستان سے ہورہے ہیں،سینیٹر رحمان ملک،پاکستان کے دشمن افغانستان میں بیٹھ کر دہشتگردی کے منصوبے بناتے ہیں،طالبان کا تعلق کسی مذہب سے نہیں وہ اسلام کے خیرخواہ ہیں نہ ہی ملک کے،تقریب سے خطاب

پیر 23 مارچ 2015 08:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مارچ۔2015ء)سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان پر جتنے بھی حملے ہورہے ہیں افغانستان سے ہورہے ہیں،پاکستان کے دشمن افغانستان میں بیٹھ کر دہشتگردی کے منصوبے بناتے ہیں،طالبان کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہے وہ نہ اسلام کے خیرخواہ ہیں نہ ہی ملک کے۔اتوار کے روز شہباز بھٹی کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ یوحنا آباد گرجاگھروں میں حملہ قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی ہے ہمارے دور میں شہباز بھٹی کو قتل کیا گیا،اب گرجاگھروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہباز بھٹی صرف کسی ایک طبقے کا لیڈر نہیں تھا بلکہ وفاق کا نمائندہ تھا۔پاکستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں،یہاں لوگ ہندو،عیسائی،مسلمان بعد میں ہیں پہلے پاکستانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی بہت مشکل دور سے گزر رہی ہے لیکن بے نظیر بھٹو نے ہار نہیں مانی اور دہشتگردوں کے آگے سر نہیں جکایا حتی کہ شہادت بھی نوش کرگئی۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پی پی پی کو ناقابل تسخیر قوت بنایا ہے آج جمہوریت کا تسلسل آصف زرداری کی مرہون منت ہے،ملک میں صرف ایک ہی ایمپائر ہے جو بہترین فیصلے کرسکتا ہے وہ آصف علی زرداری نے انگلی کھڑی کر دی ہے کہ حکومت نہیں جائے گی