جوڈیشل کمیشن کا قیام ، رواں ہفتے صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کا امکان

پیر 23 مارچ 2015 08:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مارچ۔2015ء) تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاملہ پر رواں ہفتے صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کا امکان ہے آرڈیننس کی زبانی بارے بات کی جائے اور اتفاق رائے ہونے کے فوری بعد آرڈیننس جاری کر دیا جائے گا ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام بارے اتفاق رائے ہونے کے بعد رواں ہفتے اس بارے صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا جائے گا اس بارے حکومت کی ہدایت پر وفاقی وزارت قانون نے ڈرافٹ تیار کرنا شروع کر دیا ۔