ہر کھلاڑی کی کارکردگی کا انفرادی جائزہ لیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی،آسٹریلیا سے ہار پر افسوس کیساتھ خوشی بھی ہے کہ ٹیم نے فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کیا،کھلاڑیوں نے بہترین ڈسپلن کا مظاہرہ کرکے ملک کے سفیر کا کردار ادا کیا، شہریارخان

اتوار 22 مارچ 2015 09:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ورلڈ کپ سے ٹیم کے اخراج پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کی کارکردگی کا انفرادی جائرہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں شہریار خان کا کہنا تھا کہ فیورٹ اور میزبان آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر افسوس لیکن اس کے ساتھ خوشی بھی ہے کہ ٹیم نے کم ہدف کا دفاع کرتے ہوئے انتہائی فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی جنوبی افریقہ سمیت مسلسل چار میچز میں کامیابیوں کے ساتھ کوارٹر فائنل تک رسائی بہت حوصلہ افزا رہی، کھلاڑیوں نے بہترین ڈسپلن کا مظاہرہ کرکے ملک کے سفیر کا کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :