ورلڈ کپ میں شکست پر نوجوان مایوس ہیں، عمران خان ،کھیلوں کا ایسا نظام لاؤں گا کہ کوئی پاکستان کو شکست نہیں دے سکے گا، بنوں میں آئی ڈی پی کیمپ میں خطاب

اتوار 22 مارچ 2015 09:06

بنوں ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں شکست پر نوجوان مایوس ہیں کھیلوں کا ایسا نظام لاؤں گا کہ کوئی پاکسان کو شکست نہیں دے سکے گا۔

(جاری ہے)

بنوں میں آئی ڈی پی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی نظام ٹھیک نہیں مصباح الحق 34 اور محمد عرفان 32 سال تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا انتظار نہ کرتے رہتے۔ کھیلوں کا خصوصاً کرکٹ کا ایسا نظام لاؤں گا کوئی پاکستان کو شکست نہیں دے سکے گا۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے خراب نظام کا خاتمہ کریں گے پہلے مرحلے میں تحصیلوں اور پھر چھوٹی کونسلوں میں گراؤنڈ بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :