شام، خودکش اور کار بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک

اتوار 22 مارچ 2015 09:48

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء)شام میں ایک خودکش اور کار بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔یہ دھماکا ’نوروز‘ کی تقریبات کے دوران ہوا۔ نوروز بہار کی آمد پر ایرانی نئے سال کا آغاز ہوتا ہے اور یہ کئی دیگر ممالک خاص طور پر جہاں فارسی بولنے والے رہتے ہیں وہاں بھی منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں قائم انسانی حقوق سے متعلق شامی مبصر گروپ نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر کرد شہری تھے جو الحسکہ شہر میں ’نوروز‘ کی تقریب میں شریک تھے۔

ان دھماکوں کا الزام شدت پسند تنظیم داعش پر عائد کیا جا رہا ہے تاہم کسی نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔شام کے سرکاری خبر رساں ادارے نے کہا کہ یہ حملہ ”دہشت گردوں“ نے کیا۔ شامی حکومت یہ الفاظ صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف برسر پیکار باغیوں کے لیے استعمال کرتی ہے۔شام میں کرد سکیورٹی فورسز کے کمانڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھا کہ جمعہ کو ہونے والے حملے کا جواب دیئے بغیر نہیں رہا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :