پاکستان کی جانب سے سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو 23 مارچ کی تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں

اتوار 22 مارچ 2015 10:14

سرینگر( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء ) یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دعوت نامے بھیج دیئے ۔ سید علی گیلانی کے بعد اب میر واعظ عمر فاروق بھی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق یوم پاکستان کے حوالے سے 23 مارچ کو نئی دہلی میں منعقد ہونیوالی تقریب میں شرکت کیلئے حریت کانفرنس کے تمام دھڑوں سمیت دوسرے حریت رہنماؤں کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی ایک وفد سمیت نئی دہلی روانہ ہورہے ہیں میر واعظ عمر فاروق کو بھی دعوت نامہ بھیج دیا گیا ہے اور اب وہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے نئی دہلی میں ملاقات بھی کررہے ہیں حریت رہنما نعیم خان کو بھی دعوت نامہ موصول ہوا ہے اس کے علاوہ مسلم کانفرنس کے سربراہ پروفیسر عبدالغنی بٹ سمیت کئی دیگر رہنماؤں کو بھی تقریب میں شمولیت کے لئے دعوت دی گئی ہے ۔