اٹھا رہویں ترمیم کے بعد سندھ میں گو رنر راج لگنا مشکل ، اگر گو رنر راج لگا تو پورے ملک میں لگے گا،خو رشید شاہ ،ہم پر توانائی بحران ختم نہ کر نے کی تنقید کرنے والے میاں صاحب اپنا پرانا ریکار ڈ نکال لیں یہ بحران بھی ان کا ہی پیدا کر دہ ہے،کرا چی میں آپریشن ایم کیو ایم کی مرضی اور مطالبے پر ہوا ہے اور فوج نے جو کچھ کیا ہے وہ سب کے سا منے ہے،صو لت مرزا اورعذیر بلوچ کے کیسز الگ الگ ہیں ،جو ڈیشل کمیشن کے معاملے پر اتفاق اچھی با ت ہے کیو نکہ جھگڑوں سے مسائل حل نہیں ہو تے، پنجاب کے مقا بلے میں سندھ میں امن و امان کی صو رتحال کا فی بہتر ہے،سکھر میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 22 مارچ 2015 10:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اٹھا رہویں ترمیم کے بعد سندھ میں گو رنر راج لگنا مشکل ہے، اگر گو رنر راج لگا تو صرف سندھ میں نہیں پورے ملک میں لگے گا،ہم پر توانائی بحران ختم نہ کر نے کی تنقید کرنے والے میاں صاحب اپنا پرانا ریکار ڈ نکال لیں یہ بحران بھی ان کا ہی پیدا کر دہ ہے،کرا چی میں آپریشن ایم کیو ایم کی مرضی اور مطالبے پر ہوا ہے اور فوج نے جو کچھ کیا ہے وہ سب کے سا منے ہے،صو لت مرزا اورعذیر بلوچ کے کیسز الگ الگ ہیں ،جو ڈیشل کمیشن کے معاملے پر اتفاق اچھی با ت ہے کیو نکہ جھگڑوں سے مسائل حل نہیں ہو تے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں اپنی رہا ئش گا ہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ آج جن پر اجیکٹ کا دعویٰ کر رہے ہیں وہ ہما رے ہی لا ئے گئے تھے ملک میں سرکولر ڈیڈ ختم ہو نے اور چا ر سو اسی ارب روپے دینے کے با وجود بجلی کا بحران ختم نہیں ہوا اب میاں صاحب کو لا ہور میں کیمپ لگا کر بیٹھ جا نا چا ہیئے ان کا کہنا تھاکہ پنجاب کے مقا بلے میں سندھ میں امن و امان کی صو رتحال کا فی بہتر ہے یہاں پر بہتر صو رتحال میاں صاحب کو پتہ نہیں کیو ں نظر نہیں آتی گو رنر کی تبدیلی وفاق کا کام ہے اور وہ وفا ق کا ہی نما ئندہ ہے سندھ میں اٹھا رہویں ترمیم کے بعد سندھ میں گو رنر راج لگنا بڑا مشکل ہے ان کا کہنا تھا کہ عذیر بلوچ کا بیاں دینا اس کا حق بنتا ہے کیو نکہ سندھ حکو مت نے ان کا رہنا مشکل کر دیا تھا اور اس کے لیے دھرتی ہی تنگ کر دی تھی تو پھر اس کی جانب سے کیا بیان آسکتا تھا پیپلز پا رٹی نے ہمیشہ دہشت گر دی کا مقابلہ کیا ہے وہ جمہو ری جما عت ہے اور وہ جمہو ریت کو ہی ملک کا آخری سہا را سمجھتی ہے اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ پروپیگنڈہ کر کے پیپلز پا رٹی کو نقصان پہنچتا ہے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں جو حا لا ت ہیں اس کی ذمہ داری چالیس سالوں تک ملک پر حکو مت کر نے وا لے آمروں پر ہے اس ملک میں اپوزیشن کا کردار ہمیشہ حا لات خراب کر نے کے لیے رہا ہے مگر ہم نے بہتر کردار ادا کیا ہے جو قابل تحسین ہے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصا ف کو دو با ر ہ اسمبلی میں دیکھ کر مجھے خو شی ہو گی اور جب بہتری آرہی ہو تو ما ضی کے دریچے نہیں کھو لنے چاہیئیں ان کا کہنا تھا کہ کرا چی میں آپریشن ایم کیو ایم کی مرضی اور مطالبے پر ہوا ہے اور فوج نے جو کچھ کیا ہے وہ سب کے سا منے ہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف سید خو رشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں گو رنر راج لگنا مشکل ہے اگر گو رنر راج لگا تو صرف سندھ میں نہیں پورے ملک میں لگے گا اور گورنر راج لگنے کی مدت تین ماہ سے زیا دہ نہیں ہو ان کا مزید کہنا تھا کہ صو لت مرزا اورعذیر بلوچ کے کیسز الگ الگ ہیں ہم نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف لیا ری میں آپریشن کیا تو عذیر بلوچ کو ملک سے فرار ہو نا پڑا اب وہ بدلہ لینے کے لیے پیپلز پا رٹی پر الزامات لگا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جو ڈیشل کمیشن کے معاملے پر اتفاق اچھی با ت ہے کیو نکہ جھگڑوں سے مسائل حل نہیں ہو تے اگر دھرنوں سے مسئلہ حل ہو تا تو اسی دن ہو جا تاہم مذکارات کے دونوں فریقین سے رابطہ میں رہے ہما ری تو کو شش رہی ہے کہ ملک میں کو ئی سیا سی بحران پیدا نہ ہوان کا کہنا تھا کہ عوام کو کرکٹ کو کھیل سمجھنا چاہیئے اس میں ہا را ور جیت تو ہو تی رہتی ہے اس معاملے پر اتنا حساس نہیں ہو نا چا ہیئے۔