رواں مالی سال کی پانچویں مانیٹری پالیسی کا اعلان،شرح سود 8فیصد مقرر،اوسط مہنگائی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مارچ

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-03-22
تاریخ اشاعت: 2015-03-22
تاریخ اشاعت: 2015-03-22
تاریخ اشاعت: 2015-03-22
تاریخ اشاعت: 2015-03-22
تاریخ اشاعت: 2015-03-22
تاریخ اشاعت: 2015-03-22
تاریخ اشاعت: 2015-03-22
تاریخ اشاعت: 2015-03-22
پچھلی خبریں -

کراچی

تلاش کیجئے

رواں مالی سال کی پانچویں مانیٹری پالیسی کا اعلان،شرح سود 8فیصد مقرر،اوسط مہنگائی کی شرح 4سے5فیصد کے درمیان محدود رہنے کی توقع،زر ِمبادلہ کی رقوم کی آمد اور تیل کی کم قیمتوں کی بنا پر بیرونی شعبے کا منظر نامہ بہتر ہوتا جارہا ہے، پہلی ششماہی کے دوران حکومت کی مالیاتی خسارے پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہے تاہم ریونیو کی وصولی کی شرح کچھ سست ہے؛اسٹیٹ بنک

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے معاشی اظہاریوں میں بہتری اور مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی کے باعث شرح سود میں 50بیسز پوائنٹس کمی کر دی ہے جس کے بعد بنیادی شرح سود13سال کی کم ترین سطح 8فیصد پر آگئی ہے ، گذشتہ زری پالیسی میں شرح سودمیں100بیسز پوائنتس کی کمی کی گئی تھی ۔ مرکزی بینک نے رواں مالی سال کی پانچویں زری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اوسط مہنگائی کی شرح 4سے5فیصد کے درمیان محدود رہنے کی بھی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ زر ِمبادلہ کی رقوم کی آمد اور تیل کی کم قیمتوں کی بنا پر بیرونی شعبے کا منظر نامہ بہتر ہوتا جارہا ہے ، مالی سال 15ء کی پہلی ششماہی کے دوران حکومت کی مالیاتی خسارے پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہے تاہم ریونیو کی وصولی کی شرح کچھ سست ہے۔

مرکزی بینک آ ف پاکستان کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ زری پالیسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے ہفتہ کو اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 24مارچ 2015ء سے پالیسی ریٹ کو 50بیسس پوائنٹس گھٹا کر 8.5فیصد سے 8.0فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔زری پالیسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران معاشی اظہاریوں کی زیادہ تعداد بہتری کی سمت بڑھی ہے۔ عمومی گرانی بلحاظصارف اشاریہ قیمت (Headline CPI inflation) مسلسل نیچے کی طرف جارہی ہے اور توقع ہے کہ 8.0فیصد کے سالانہ ہدف سے کافی نیچے ہو گی۔

مالی سال 15ء کے لئے اوسط گرانی بلحاظصارف اشاریہ قیمت کے بارے میں اسٹیٹ بینک کی تازہ ترین پیش گوئی 4 سے 5 فیصد ہے۔ ساتھ ہی حقیقی جی ڈی پی نمو مالی سال 14ء کی کارکردگی سے تجاوز کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ حال ہی میں زر ِمبادلہ کی رقوم کی آمد اور تیل کی کم قیمتوں کی بنا پر بیرونی شعبے کا منظر نامہ بہتر ہوتا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 15ء کی پہلی ششماہی کے دوران حکومت کی مالیاتی خسارے پر قابو پانے کی کوششیں بھی درست راستے پر ہیں، گو کہ محاصل کی وصولی کی نمو کچھ سست ہے۔

مارچ 2015ء کے آئی بی اے ایس بی پی سروے پر مبنی اشاریوں کے مطابق صارفین کے اعتماد اور موجودہ معاشی حالات میں بہتری ظاہر ہوتی ہے۔ موجودہ معاشی استحکام اصلاحات کا عمل تیز کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے تاکہ معیشت میںآ نے والی بہتری کو پائیدار بنایا جاسکے۔زری پالیسی رپورٹ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

22-03-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان