متحدہ قومی موومنٹ نائن زیرو پر قبضہ میں لیے جانے اسلحہ کے لائسنس متعلقہ حکام کو پیش نہ کر سکی

ہفتہ 21 مارچ 2015 08:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ نائن زیرو پر قبضہ میں لیے جانے اسلحہ کے لائسنس متعلقہ حکام کو پیش نہ کر سکی ،تفتیشی ادارے کی جانب سے رابطہ کرنے کے باوجود لائسنس نہ دیئے جانے کا انکشاف ہو ا ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ذرائع سے معلو م ہو ا ہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرس کے دوران جو اسلحہ لائسنس دکھائے تھے و ہ اب تک متعلقہ تفتیشی ادارے کو پیش نہیں کر سکی ہے۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ادارے نے باقاعدہ رابطہ کیا کہ نائن زیرو سے ملنے والے اسلحہ کا لائسنس پیش کیا جائے مگر تاحال ایم کیو ایم کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :