پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر قادر پٹیل معطل

ہفتہ 21 مارچ 2015 08:09

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر قادر پٹیل کو معطل کردیا گیا ، پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان قادر مہدی نے میڈیا کو بتایا کہ عبدالقادر پٹیل کو اس سے قبل شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جنہیں وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے صدر سید قائم علی شاہ نے صوبائی جنرل سیکرٹری تاج حیدر کو قادر پٹیل کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی اور جمعہ کے روز قادر پٹیل کو ان کے عہدے سے معطل کردیا گیا ہے واضح رہے کہ قادر پٹیل نے چند روز قبل پارٹی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔