تاندلیانوالہ ،نجی سکول میں بغیر اجاز ت پا نی پینے پر چوتھی جما عت کے طا لب علم پر ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مارچ

مزید قومی خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-03-21
تاریخ اشاعت: 2015-03-21
تاریخ اشاعت: 2015-03-21
تاریخ اشاعت: 2015-03-21
تاریخ اشاعت: 2015-03-21
تاریخ اشاعت: 2015-03-21
تاریخ اشاعت: 2015-03-21
تاریخ اشاعت: 2015-03-21
تاریخ اشاعت: 2015-03-21
تاریخ اشاعت: 2015-03-21
تاریخ اشاعت: 2015-03-21
- مزید خبریں

فیصل آباد

تلاش کیجئے

تاندلیانوالہ ،نجی سکول میں بغیر اجاز ت پا نی پینے پر چوتھی جما عت کے طا لب علم پر ٹیچر کا وحشیا نہ تشد د

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء) نجی سکول میں بغیر اجاز ت پا نی پینے پر چوتھی جما عت کے طا لب علم پر ٹیچر کا وحشیا نہ تشد د۔ تفصیلا ت کے مطابق۔ محلہ مبا ر ک پو رہ کے رہا ئشی شبیر حسین کا 10سا لہ بیٹا محمد عبدا للہ جو کہ نجی ڈان پبلک سکول میں چو تھی جما عت کا طالب علم ہے حسب معمول تعلیم حا صل کر نے سکول گیا جب بچے کو پینے کی پیاس لگی تو وہ قر یب ہی پڑے واٹر کولر سے پا نی پینے گیا تو کلاس ٹیچر احسان وصلی نے بغیر اجا زت پا نی پینے جانے پر غصے میں آ گیا اور بچے کو پکڑ کر الٹا لٹکا کر سو ٹے سے وحشیا نہ تشد د شر وع کر دیا بچے کے شور ووایلہ پر قر یبی لو گ اکٹھے ہو گئے اور ٹیچر کے چنگل سے بچے کی جان بچا ئی اسی دوران بچے کی والد ہ بھی وہاں پہنیچ گئی ٹیچر سے سخت شکوہ کیا اور اہل محلہ نے ایسا ظلم کر نے پر سکول کے با ہر احتجاج کیا جس کا سکول انتظا میہ نے ہتک محسو س کر تے ہوئے سکول عملہ اور باہر سے بولاے کرا یہ کے غنڈ وں کے ذریعے بچے کے گھر دھاوا بول دیا اور عورتوں کو وحشیانہ تشدد کا نشا نہ بنا یا گھر کا سامان توڑ پھوٹ دیا اور ہو ائی فائرنگ کر تے ہو ئے بجلی کے سر کا ر ی میٹر کو توڑ دیا عو رتوں کو گھر سے نکال کر گلی میں گھسیٹتے رہے جس سے علاقہ میں شد ید خو ف وہراس پھیل گیا اسی اثنا ء میں تھا نہ سٹی کی مو با ئل موقع پر پہنچی تو غنڈ وں نے سر عام اسلحہ نکال لیا جس کو دیکھتے ہی پو لیس نے دوڑیں لگادیں اور قر یبی علاقوں میں پناہ لی ۔

واقعہ کے خلا ف اہل محلہ کی کثیر اد تعد اد جمع ہو گئی اور شد ید احتجاج کیا بعد ازاں پو لیس کی یقین دہا نی پر احتجاج ختم کیا ۔

21-03-2015 :تاریخ اشاعت