لاہور‘ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے طاہرالقادری سمیت 10افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کر دئیے

ہفتہ 21 مارچ 2015 09:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے طاہرالقادری سمیت دس افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت نمبر چار کے جج رائے ایوب مارتھ کے رو برو تھانہ دیپالپور کے انسپکٹر آفتاب صابر نے بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دو ہزار چودہ میں احتجاجی جلوس نکال کر توڑ پھوڑ کی گئی،اور پولیس پر حملہ کیا گیا،طاہرالقادری نے اشتعال انگیز تقریر کر کے شرکاء کو تصادم پر اکسایا،طاہر القادری سمیت دس افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی،تاہم تمام ملزمان روپوش ہیں،ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں،عدالت نے طاہر القادری سمیت دس ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ستائیس مارچ کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور سماعت ملتوی کر دی۔