صوبہ سندھ کی بدلتی سیاسی و انتظامی صورتحال‘ حکومت کے گورنر راج کیلئے قریبی حلقوں اور اتحادیوں سے صلاح و مشورے جاری‘ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا ممتاز بھٹو کو گورنرشپ کا عندیہ

ہفتہ 21 مارچ 2015 08:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء) صوبہ سندھ کی بدلتی ہوئی سیاسی و انتظامی صورتحال کے پیش نظر حکومت گورنر راج کیلئے قریبی حلقوں اور اتحادیوں سے صلاح و مشورے جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گورنر سندھ کیلئے سردار ممتاز علی بھٹو کو لاہور دعوت دیکر صورتحال پر بات چیت کی اور انہیں گورنرشپ کیلئے نامزد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات گئے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سردار ممتاز علی بھٹو کو لاہور میں رکنے کا کہا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے کزن سردار ممتاز علی بھٹو کو عزیر بلوچ اور صولت مرزا کے بیانات اور صورتحال سے نمٹنے کیلئے موزوں ترین شخصیت سمجھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار ممتاز علی بھٹو نے میاں برادران سے کہا ہے کہ گورنر راج کو موثر بنانے اور مکمل آئینی اختیار دینے کی شرط پر گورنرشپ قبول کرینگے۔