ایم کیوایم کودیوارسے لگانے کاعمل شروع کردیاگیاہے ،کوئی مائنس ون فارمولاقابل ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

مزید قومی خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-03-20
تاریخ اشاعت: 2015-03-20
تاریخ اشاعت: 2015-03-20
تاریخ اشاعت: 2015-03-20
تاریخ اشاعت: 2015-03-20
تاریخ اشاعت: 2015-03-20
تاریخ اشاعت: 2015-03-20
تاریخ اشاعت: 2015-03-20
پچھلی خبریں -

کراچی

تلاش کیجئے

ایم کیوایم کودیوارسے لگانے کاعمل شروع کردیاگیاہے ،کوئی مائنس ون فارمولاقابل قبول نہیں،حیدرعباس رضوی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مارچ۔2015ء)ایم کیوایم کے رہنما و رکن قومی اسمبلی حیدرعباس رضوی نے صولت مرزاکے بیان کویکسرمستردکرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کودیوارسے لگانے کاعمل شروع کردیاگیاہے ،الطاف حسین ہی ایم کیوایم ہے، کوئی مائنس ون فارمولاقابل قبول نہیں ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے ،کراچی میں امن ایم کیوایم اورملک دونوں کے مفادمیں ہے ،کراچی میں قیام امن کیلئے آپریشن کامطالبہ خودکیا۔انہوں نے کہاکہ 1992ء میں بھی ہمارے خلاف آپریشن کیاگیا،الزامات لگائے گئے اور4ہزارسے زاہدمقدمات بنائے گئے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اب بھی عدالتوں میں جائیں گے اوراپنے اوپرلگائے جانے والے صولت مرزا کے الزا مات کادفاع کریں گے ،ہم ثابت کریں گے کہ ایم کیوایم کانہ پہلے ان سے کوئی تعلق تھااورنہ اب ہے

20-03-2015 :تاریخ اشاعت