یمن ،عدن میں کشیدگی، کم از کم 13 ہلاک ،صدر منصور ہادی کے حامیوں کا ائیر پورٹ پر قبضہ

جمعہ 20 مارچ 2015 09:37

عدن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مارچ۔2015ء)یمن کے بندرگاہی شہر عدن کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر یمنی صدر منصور ہادی کے حامیوں نے مخالف فوجوں کو شکست دے کر اْس پر قبضہ کر لیا ہے۔ اِس لڑائی میں کم از کم تیرہ افراد کی ہلاکت او ر20کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہوائی اڈے پر قبضے کے بعد ٹینک اور بکتربند گاڑیاں عدن شہر کے اہم مقامات پر متعین کر دی گئی ہیں۔ عدن شہر کی صورت حال بھی رواں برس فروری سے اْس وقت کشیدگی کا شکار ہوئی، جب منصور ہادی صنعا سے فرار ہو کر اِس بندرگاہی شہر پہنچے تھے۔ اْن کی حامی فوج نے برخواست شدہ جنرل عبدالحفیظ سقاف کے کنٹرول والے فوجی مرکز پر قبضے کر لیا ہے۔ اِس دوران صدارتی محل پر نامعلوم طیاروں کے حملے کا بھی بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :