امریکا سے بڑا اسرائیلی اتحادی کوئی نہیں، نیتن یاہو

جمعہ 20 مارچ 2015 09:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مارچ۔2015ء)پارلیمانی الیکشن میں حیران کن کامیابی حاصل کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیل اور امریکا کے مضبوط تعلقات کو مثالی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹیلی ویژن چینل این بی سی کو انٹرویو میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ دنیا میں امریکا کو اسرائیل کی صورت میں سب سے بڑا اتحادی میسر ہے اور اسی طرح اسرائیل کا بھی سب سے بڑا حلیف امریکا ہی ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے خلاف لگائے گئے نسل پرستی کے الزام کی بھی تردید کی۔ امریکی چینل کے مطابق نیتن یاہو فلسطینی ریاست کے مخالفت سے بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے آخری روز کہہ دیا تھا کہ ان کے دور اقتدار میں آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناممکن ہے۔