تیونس حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی

جمعہ 20 مارچ 2015 09:34

تیونسیا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مارچ۔2015ء)عسکریت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک آڈیو پیغام میں تیونس شہر کے باردو میوزیم پر کیے گئے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی ہے۔ اِس حملے میں اکیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تیونس حکومت نے اب تک اِس حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں نو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

اِسلامک اسٹیٹ کے پیغام میں تیونس حکومت پر واضح کیا گیا ہے کہ یہ حملہ صرف ابتدا ہے اور مزید حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا آج اس عجائب گھر کے باہر سرگرم سماجی تنظیموں اور تاجروں نے ایک خاموش مظاہرہ بھی کیا۔ تیونس کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ہزار کے قریب تیونسی باشندے اسلامک اسٹیٹ کے جنگجووٴں کے طور پر عراق اور شام میں جاری مسلح کارروائیوں میں شریک ہیں۔