افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 11 طالبان ہلاک، درجنوں زخمی و بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد

جمعہ 20 مارچ 2015 09:34

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مارچ۔2015ء) افغانستان مین سیکیورٹی فورسز کے حملے میں 11 طالبان ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کند ، قندھار ، اوزگان اور غزنی میں آپریشن کے دوران 11 طالبان ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔