پنجاب کے صنعتی شعبے کو گیس کی فراہمی بحال

جمعرات 19 مارچ 2015 09:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء)سوئی نادرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) نے پنجاب کے صنعتی شعبے کوگیس کی فراہمی بحال کردی ہے۔کمپنی کے ترجمان کے مطابق لاہور ، ساہیوال اور شیخوپورہ پر مشتمل زون ون میں جمعے تک دو دن کے لئے گیس فراہم کی جائے گی۔سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے آج صوبہ پنجاب کے صنعتی شعبے کو گیس کی فراہمی بحال کر دی ہے۔

(جاری ہے)

صنعتی شعبے کو گزشتہ پانچ ماہ سے گیس کی فراہمی معطل تھی۔کمپنی کے ترجمان کے مطابق لاہور ، ساہیوال اور شیخوپورہ پر مشتمل زون ون میں جمعے تک دو دن کے لئے گیس فراہم کی جائے گی۔زون دو میں جو پنجاب کے باقی علاقوں پر مشتمل ہے جمعے سے اتوار تک گیس فراہم کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے کے اپنے بجلی گھروں کو یومیہ چھ گھنٹے گیس فراہم کی جائیگی جبکہ ٹیکسٹائل صنعت کے پیداواری یونٹوں کو بھی گیس فراہم کی جائے گی جو ان کے مختص لوڈ کے پچیس فیصد کے برابر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :