چھوٹے کاشتکاروں کے لئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کا اعلان اگلے ہفتہ کیا جائے گا ، اسحاق ڈار ، حقدار طبقے کو سوشل سیکورٹی کے دائرے میں لایا جا ئے گا،وزیر خزانہ کی ڈائریکٹر ڈی ایف آئی ڈی (مغربی ایشیاء ) سے ملاقات

جمعرات 19 مارچ 2015 09:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء ) و فاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چھوٹے کاشتکاروں کے لئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کا اعلان اگلے ہفتہ کیا جائے گا جس کے تحت حقدار طبقے کو سوشل سیکورٹی کے دائرے میں لایا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ڈی ایف آئی ڈی (مغربی ایشیاء ) پولین کے ہیز سے ملاقات کے دوران کیا وزیر خزانہ نے پولین کے ہیز کو قومی انکم سپورٹ پروگرام (این آئی ایس پی) کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ مالی سال 2014-15 20میں اس پروگرام کا بجٹ گزشتہ حکومت (جو کہ 40 ارب تھا) کے مقابلہ میں 97 ارب روپے بڑھ گیا ہے اسحاق ڈار نے کہا کہ 30thجون تک 1ملین لوگ اس سکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہو ں گے اور اس کے علاوہ موجودہ حکومت نے پہلے 1500 روپے ماہانہ وظیفہ میں اضافہ کیا تھا پچھلے دو سالوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے اس موقع پر وفد نے بتایا کہ وہ پہلے بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا دورہ کر چکے ہیں اور ہم عملے اور شرکا کے جوش و خروش کو دیکھ کر بہت متاثر تھے مسٹر رچرڈ مانٹگو نے کہا کہ وہ پروگرام کی 100 روز کی فعال سرگرمیوں کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ہے اور انہو ں نے پروگرام کی مکمل کامیابی کی خواہش کا اظہا ر بھی کیا اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ تیل کی قیمتوں اور دیگر مشکلات کے باوجود ٹیکس آمدنی کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے 2013-14میں ٹیکس کی شرح میں موثر انداز میں اضافہ کیا جس سے آمدنی میں 16.4 فیصد اضافہ ہوا اور رواں سال بھی اس میں 12 فیصد اضافہ ہو گا اس موقع پرمحترمہ پولین کے ہیز نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں پر مبارک باد دی۔

متعلقہ عنوان :