جرمنی،لفتھانزا پائلٹوں کی ہڑتال کے باعث سینکڑوں پروازیں، ہزارہا مسافر متاثر

جمعرات 19 مارچ 2015 09:17

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء)پائلٹوں کی ہڑتال کی وجہ سے جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا نے اپنی ساڑھے سات سو کے قریب پروازیں معطل کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں ہزار ہا مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق لفتھانزا کے پائلٹوں اور ادارے کے درمیان جلد پینشن کے موضوع پر اختلافات شدید ہیں اور اسی تناظر میں پائلٹوں کی یونین ’کاک پِٹ‘ نے ہڑتال کا اعلان کیا۔ لفتھانزا کے ترجمان کے مطابق مقامی اور یورپی پروازوں کی سطح پر فرینکفرٹ اور میونخ سے اڑنے اور وہاں اترنے والی 14 سو شیڈولڈ پروازوں میں سے نصف سے زائد کو اس ہڑتال کے بعد منسوخ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر قریب 80 ہزار مسافر متاثر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :