جرمن عدالت نے اوبر ٹیکسی سروس پر پابندی عائد کر دی

جمعرات 19 مارچ 2015 09:16

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء)جرمنی میں متنازعہ آن لائن ٹیکسی سروس اْوبر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بدھ کے روز فرینکفرٹ کی ایک علاقائی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس ٹیکسی سروس نے جرمن اور یورپی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت میں یہ مقدمہ جرمن ٹیکسی آپریٹرز کے گروپ نے دائر کیا تھا۔ فیصلے کے تحت جرمنی بھر میں اْوبر کی سمارٹ فونز ایپلیکیشنز پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :