سابق امریکی فوجی کا اسلامک اسٹیٹ کی مدد کے الزام کی صحت سے انکار

جمعرات 19 مارچ 2015 09:14

وشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء)امریکی فضائیہ کے ایک سابق اہلکار نے اپنے خلاف اسلامک اسٹیٹ کی مدد کے الزام کی صحت سے انکار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیروڈ نیتھن ویبسٹر پْوہ نے بدھ کے روز نیویارک کی ایک عدالت میں اس الزام کو مسترد کرنے کی درخواست جمع کرائی۔ اس 47 سالہ فوجی کو رواں برس جنوری میں مصر اور ترکی کا سفر کرنے، شامی سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے اور دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ میں شامل ہونے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔