سری لنکاکے صدر کادورہ پاکستان موٴخر ،نئی تاریخوں کااعلان بعدمیں کیاجائیگا

جمعرات 19 مارچ 2015 08:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء)سری لنکاکے صدرمیتھری پالاسری سنیاکادورہ پاکستان موٴخرکردیاگیا،نئی تاریخوں کااعلان بعدمیں کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکاکے صدرمیتھری پالاسری سنیانے 30اور31مارچ کوپاکستان کا2روزہ سرکاری دورہ کرناتھاجوکہ ان کابطورصدرپہلادورہ تھا۔کولمبونے اسلام آبادکوآگاہ کیاہے کہ سری لنکن صدرسیاسی مصروفیات کے باعث مارچ میں پاکستان کادورہ نہیں کریں گے اوردونوں ممالک سفارتی روابط سے نئی تاریخوں کااعلان بعدمیں کریں گے

متعلقہ عنوان :