سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی پھانسی غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ، شرجیل میمن کی استد عا پر چوہدری نثار نے ذاتی دلچسپی سے شفقت حسین کی سزائے موت صدرمملکت سے غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کرادی

جمعرات 19 مارچ 2015 08:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء)سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کی استدعاکے بعدوفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے شفقت حسین کی سزائے موت صدرمملکت سے غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شفقت حسین کو صبح کی نوخیز کرنیں پھوٹنے سے قبل تختہ دارپرلٹکایاجاناتھا،توسندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے صدرمملکت سے اپیل کی کہ شفقت حسین کی سزائے موت عارضی طورپرملتوی کی جائے کیونکہ ہوسکتاہے کہ ان کے مسلح کاحل نکل آئے ۔

وفاقی وزیرداخلہ نے سندھ حکومت کی اپیل پرذاتی دلچسپی لی اورصدرمملکت سے رابطہ کرکے بتایا۔بعدازاں سیکرٹری داخلہ ذاتی فائل لیکرصدرمملکت کے پاس گئے اورشفقت حسین کی سزائے موت کوغیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کروایا