ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ کرینگے، جنرل راحیل شریف ،عوام اپنی صفوں میں چھپے ہوئے دشمن کی نشاندہی کریں،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،آرمی چیف کی انسداد دہشتگردی سینٹر پبی کے دورہ کے موقع گفتگو

جمعرات 19 مارچ 2015 08:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ کرینگے،عوام اپنی صفوں میں چھپے ہوئے دشمن کی نشاندہی کریں،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد دہشتگردی سینٹر پبی کے دورہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی تربیت کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔

عوام اپنی صفوں میں چھپے ہوئے دشمن کی نشاندہی کریں تاکہ وطن عزیز میں مکمل طور پر امن قائم کیا جاسکے۔آرمی چیف نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاس آؤٹ ہونے والے دستے کا جائزہ لیا،500سیکورٹی اہلکاروں نے ابتدائی طور پر تربیت حاصل کی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :