ناک آؤٹ مرحلے سے پہلے عرفان کا باہر ہونا بہت بڑا دھچکا ہے ، مصباح الحق ، عرفان ایک ایسا باوٴلر ہے جو ٹورنانٹ میں شریک دیگر باوٴلرز سے بہت مختلف تھا، لیکن ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے ،پاکستان کوارٹر فائنل مرحلے میں فتح حاصل کرتا ہے تو یقینی طور پر جنید خان کو عرفان کے متبادل کے طور پر طلب کیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 مارچ 2015 08:59

ایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء) پاکستان کے طویل القامت فاسٹ باوٴلر محمد عرفان کولہے میں اسٹریس فریکچر کے سبب ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں جس پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بہت بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔32 سالہ فاسٹ باوٴلر کو سب سے پہلے دو ہفتے قبل متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے قبل یہ تکیف ہوئی تھی جس کے باعث وہ میچ میں صرف تین اوورز کرا سکے تھے۔

سات فٹ ایک انچ قد کے حامل فاسٹ باوٴلر نے پھر جنوبی افریقہ کے خلاف ہم میچ میں شرکت کر کے تین وکٹیں حاصل کر کے گرین شرٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا لیکن وہ آئرلینڈ کے خلاف می میں شرکت نہیں کر سکے تھے جہاں پاکستان نے سات وکٹوں سے فتح حاصل کر کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔عرفان کی انجری سے پاکستان کے چار مرتبہ کی ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیاکو جمعہ کو ایڈیلیڈ میں ہونیوالے کوارٹر فائنل میں شکست دینے کے منصوبوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔

(جاری ہے)

مصباح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان ایک ایسا باوٴلر ہے جو اس ٹورنانٹ میں شریک دیگر باوٴلرز سے بہت مختلف تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑا دھچکا ہے لیکن ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔عرفان کی انجری پاکستان کو تازہ ترین جھٹکا ہے جہاں اس سے قبل وہ اپنے مرکزی باوٴلنگ اٹیک سے محروم ہو چکی ہے۔مصباح نے اسپنر سعید اجمل اور آل راوٴنڈر محمد حفیظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت مشکل ہے کیونکہ مشکوک باوٴلنگ ایکشن کے باعث پابندی کے سبب ہم ورلڈ کپ سے قبل اپنے دو باوٴلرز سے محروم ہو گئے تھے۔

’ہم انجری کے سبب اپنے دو اہم فاسٹ باوٴلر عمر گل اور جنید خان سے بھی محروم ہو گئے تھے، اب جبکہ ہم نے بہتر پرفارم کرنا شروع کیا تو انجری نے ہمیں بری طرح نقصان پہنچایا ہے‘۔’یہ کپتان کے لیے پریشان کن بات ہے لیکن ہم اس سے نمٹنے کا کوئی حل ڈھونڈ لیں گے‘۔اگر پاکستان کوارٹر فائنل مرحلے میں فتح حاصل کرتا ہے تو یقینی طور پر جنید خان کو عرفان کے متبادل کے طور پر طلب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :