سوات ، گھر میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین افراد جاں بحق، 2 بچے زخمی ،زخمیوں کی حالت تشویشناک

بدھ 18 مارچ 2015 09:59

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء) سوات کے علاقے مدین بشی گرام کے ایک گھر میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 2 بچوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے‘ دھماکے کی آواز سنتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز سوات کے علاقے مدین بشی گرام میں گھر میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ دھماکہ سے 2 بچے بھی زخمی ہو گئے ہیں دھماکے کی آواز سنتے ہی اہل علاقہ اور ریسکیو اہلکاروں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ گھر میں رکھے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 2 بچے بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انکی طبی امداد جاری ہے مکمل علاج کے بعد ہی حتمی رپورٹ جاری ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :