کوہاٹ، مسافرکوچ کی ٹرک سے ٹکر 8افرادجاں بحق ،8زخمی

بدھ 18 مارچ 2015 09:49

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء)کوہاٹ میں مسافرکوچ کی ٹرک سے ٹکرکے نتیجے میں 8افرادجاں بحق ،8زخمی ہوگئے ۔منگل کی شام مسافروین راولپنڈی سے کوہاٹ جارہی تھی کہ انڈس ہائی وے پرلاچی کے قریب ٹرک سے ٹکراگئی ،جس کے نتیجے میں وین میں سوار8افرادجاں بحق اور8زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعدامدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں اورنعشوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوہاٹ منتقل کردیا،پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پرحادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیاجس میں 8افرادجاں بحق اورسات زخمی ہوگئے ۔