برطانوی شہزادہ ہیری کا فوج سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان، فوج میں مزید کام کرنے کا ارادہ نہیں فلاحی کاموں میں بھی فوج کی طرح بہترین کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔شہزادہ ہیری

بدھ 18 مارچ 2015 10:02

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء )برطانوی شہزادہ ہیری نے دس سال تک فوج میں خدمات انجام دینے کے بعد فوج سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

شہزادہ ہیری نے اعلان کیا ہیکہ وہ فلاحی کاموں کی طرف راغب ہونا چاہتے ہیں اور اس لئے تمام آپشن استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ فلاحی کاموں میں بھی فوج کی طرح بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں لیکن وہ اب فوج میں مزید کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے اس لئے وہ آئندہ جون میں رائل فوج سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔

تیس سالہ شہزادہ ہیری دس سال تک رائل فوج کا حصہ رہے اس دوران انہوں نے دو بارافغانستان میں بھی عسکری فرائض سر انجام دئیے۔ شاہی ذرائع کے مطابق پرنس ہیری اگلے سال سے آسٹریلیا ، افریقا اورنیوزی لینڈ میں فلاحی کاموں میں حصہ لیں گے۔تیس سالہ برطانوی شہزادے ہیری کا یہ فیصلہ برطانوی شاہی خاندان کے لئے حیران کن فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :