عمران خان نے 126 دن دھرنا دیا ور اس دھرنے میں لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ کا سبق دیا ، پرویز رشید

بدھ 18 مارچ 2015 09:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے126 دن کے دھرنے نے جلاؤ گھیراؤ ‘ ‘ زندہ جلانا‘ راہ چلتی خواتین پر حملہ اور پولیس پر تشدد کرنا سکھایا جس کا عملی مظاہرہ یوحنا آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے 126 دن دھرنا دیا ور اس دھرنے میں لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ کا سبق دیا یوحنا آباد میں اسی سبق کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے گریبان میں ہاتھ ڈالنا اور زندہ جلانے کی راہ دھرنے نے د کھائی راہ چلتی خواتین پر حملہ کرنا بھی دھرنے نے سکھایا اور پولیس پر تشدد کا طریقہ بھی دھرنے نے سکھایا۔