صولت مرزا کی سینٹرل جیل مچھ میں اہلخانہ سے آخری ملاقات کرا دی گئی ،آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنی وصیت تحریر کرائے گا، کل صبح پھانسی دی جائے گی

بدھ 18 مارچ 2015 09:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء)58 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں سزا یافتہ مجرم ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کی سینٹرل جیل مچھ میں ان کے اہلخانہ سے آخری ملاقات کرا دی گئی 18 مارچ کو صولت مرزاجوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنی وصیت تحریر کرائے گا اور 19 مارچ کی صبح مجرم کو پھانسی دی جائے گی تفصیلات کے مطابق 58افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سزا یافتہ مجرم ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کی سینٹرل جیل مچھ میں ان کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کرا دی گئی اہل خانہ میں ان کی اہلیہ ،ہمشیرہ اور بھانجا و دیگر بچے شامل تھے سندھ حکومت نے جیلوں پر ممکنہ دہشت گردوں کے حملوں کے پیش نظر کراچی الیکٹرک کمپنی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد ان کے محافظ خان اکبر اور ڈرائیور راشد بروہی سمیت 58 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سزا موت کے قیدی صولت مرزا و دیگر کو فروری 2013 میں پاکستان کی خطرناک اور قدیم سینٹرل جیل مچھ میں سخت سیکورٹی میں منتقل کیا تھا واضع رہے کہ11 مارچ کو صدر مملکت ممنون حسین نے صولت مرزا کی رحم کی اپیل مسترد کرنے کے بعدانسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزا موت پر عمل درآمد کیلئے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے تھے سینٹرل جیل مچ کے ڈپٹی منتظم سکندر کاکڑ کے مطابق عدالتی احکات کے تحت صولت مرزا کی پھانسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں 18 مارچ کو صولت مرزاجوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنی وصیت تحریر کرئے گا اور 19 مارچ کی صبح ساڑھے پانچ بجے مجرم کو پھانسی دی جائے گی اانہوں نے کہا کہ ان کے اہلخانہ یا ورثاء اگر 18 مارچ کو بھی ملاقات کرنا چاہیں ہم ملاقات کی اجازت دے دیں گے انہوں نے کہا جیل کی سیکورٹی کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن صولت مرزا سے اہلخانہ نے مچھ جیل میں ملاقات کر لی صولت مرزا کی اہلیہ بیٹے اور بہن نے ملاقات کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن صولت مرزا سے ان کے اہلخانہ کی آخری ملاقات کرا دی گئی ہے مچھ جیل میں صوت مرزا کی اہلیہ بیٹے اور بہن نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد جیل میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور صولت مرزا کی اہلیہ ، بیٹے اور بہن زارو قطار روتے رہے ۔

واضح رہے کہ متحدہ قوم موومنٹ کے کارکن صولت مرزا کی 11 مارچ کو صدر ممنون حسین کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت پر عملدرآمد کے لئے دیتھ وارنٹ جاری کئے تھے جس کے مطابق صولت مرزا کو 19 مارچ کو مچھ جیل میں پھانسی دی جائے گی ۔ صولت مرزا کی پھانسی کے لئے مچھ جیل میں تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اس کے علاوہ صولت مرزا کی بہن کی جانب سے رجسٹرار عدالت کے پاس درخواست بھی جمع کرائی گئی تھی کے صولت مرزا کراچی کا رہائشی ہے اور اسے پھانسی سے قبل کراچی لایا جائے اور کراچی میں پھانسی دی جائے اہلخانہ صولت مرزا سے ملنے مچھ جیل کوئٹہ نہیں جا سکتے جس پر عدالت نے صولت مرزا کی بہن کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :