عدالتی کمیشن پر سیاسی جرگے کا خط تحریک انصاف کو مل گیا ہے، تحریک انصاف نے لچک دکھاتے ہوئے اسمبلیوں میں واپسی کا عندیہ دیدیا

بدھ 18 مارچ 2015 09:21

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے ساتھ پس پردہ رابطوں کے بعد حکومت دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے پر تیار ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ایسا کمیشن بنانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے جو پی ٹی آئی کے لئے قابل قبول ہو، جب کہ تحریک انصاف نے بھی لچک دکھاتے ہوئے اسمبلیوں میں واپسی کا عندیہ دیدیاہے۔عدالتی کمیشن پر سیاسی جرگے کا خط تحریک انصاف کو مل گیا ہے جس کا جواب دینے کے لئے مشاورت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :