کرکٹرز آصف ، عامر اور سلمان بٹ کے اثاثے ضبط کرنے کیلئے انٹر کورٹ اپیل دائر، سزا یافتہ ہونے کے باوجود کرکٹرز کیخلاف نیب اور ایف آئی اے نے کارروائی نہیں کی ، تینوں کے اثاثے ضبط کئے جائیں :درخواست گزار

منگل 17 مارچ 2015 08:59

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء) کرکٹر محمد آصف ، محمد عامر اور سلمان بٹ کے اثاثے ضبط کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر انٹر کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ کرکٹر محمد آصف ، محمد عامر اور سلمان بٹ نے سپاٹ فکسنگ کا اعتراف کیا جس کے بعد انہیں سزا سنائی گئی لیکن سزا یافتہ ہونے کے باوجود تینوں کرکٹرز کے خلاف نیب اور ایف آئی اے نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ تینوں کرکٹرز نے پاکستان کا نام دنیا میں بدنام کیا اور غیر قانونی طریقہ سے کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ تینوں کرکٹرز کے اثاثے ضبط کر کے معاملہ نیب کو بھجوایا جائے۔
؎

متعلقہ عنوان :