اوجی ڈی سی ایل افسران کومفت گاڑیاں دینے کی پالیسی ختم کرنے کااعلان

منگل 17 مارچ 2015 09:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء)اوجی ڈی سی ایل نے افسران کومفت گاڑیاں دینے کی پالیسی ختم کرنے کافیصلہ کیاہے اوراس مقصدکیلئے بورڈآف ڈائریکٹرزکے اگلے اجلاس میں سمری پیش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اوجی ڈی سی ایل میں 1000روپے کے عوض لاکھوں روپے کی گاڑیاں سرکاری افسران کودینے پرملک بھرمیں ہنگامہ برپاہواتھا،پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے ہدایت کی تھی کہ یہ پالیسی فوری طورپرختم کی جائے ،اوجی ڈی سی ایل کے ترجمان نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ گاڑیوں بارے مونیٹرائزیشن پالیسی میں مثبت ترمیم کی جارہی ہے اورآئندہ کوئی افسرمعمولی قیمت پرقیمتی گاڑی حاصل نہیں کرسکے گا۔