الیکشن کمیشن کو فاٹا کے سینیٹ کے لئے الیکشن کا پرانا طریقہ کار بحال کرنے کا صدارتی حکم نامہ موصول ہو گیا، الیکشن کمیشن نے فاٹا کے سینٹ کے لئے الیکشن پرانے طریقے کار سے کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

منگل 17 مارچ 2015 09:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن کو فاٹا کے سینیٹ کے لئے الیکشن کا پرانا طریقہ کار بحال کرنے کا صدارتی حکم نامہ موصول ہو گیا‘ الیکشن کمیشن نے فاٹا کے سینٹ کے لئے الیکشن پرانے طریقے کار سے کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے فاٹا کے سینیٹ الیکشن کیلئے 20 مارچ کی تاریخ کا حتمی شیڈول دے دیا،پیر کے روز چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے فاٹا ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ،ملاقات میں صدارتی آرڈر کے واپس ہونے پر چیف الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ 19 مارچ کو فاٹا کے سینیٹ کیلئے الیکشن کرائے جائیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے فاٹا کیلئے سنییٹ انتخابات کرانے کے لئے 20 مارچ کی حتمی تاریخ دیدی۔

20 مارچ کو پولنگ کا مطالبہ کے رکن اسمبلی غالب خان نے کیا جبکہ فاٹا کے دیگر 6 ارکان نے چیف الیکشن کمشنر سے 19 مارچ کو پولنگ کا مطالبہ کیا تھا