وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اجلاس، پی آئی اے کے سٹریٹجک پارٹنرکے انتخاب کے موجودہ پلان کی منظوری

منگل 17 مارچ 2015 09:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء)وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اجلاس میں پی آئی اے کے سٹریٹجک پارٹنرکے انتخاب کے موجودہ پلان کی منظوری۔

(جاری ہے)

اسلام آبادمیں جاری اجلاس میں چیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیرودیگرمعاشی حکام نے وزیرخزانہ کوپی آئی کی نجکاری کے طریقہ کارکے حوالے سے بریف کیا،وزیرخزانہ نے روڈمیپ کی ہدایت لینے کے بعدموجودہ پلان کی منظوری دیدی ،اس موقع پراسحاق ڈارنے کہاکہ اس سارے پلان کامقصدپی آئی اے کی سہولیات کوبہترکرنااوراسٹریٹجک پارٹنرکے انتخابات کے حوالے سے شفافیت کومدنظررکھناہے ،اورملازمین کے مفادات کوخاص ترجیح دی جائے گی ۔

انہوں نے خواہش کااظہارکیاکہ پی آئی اے اپنے درخشاں دورکی جانب واپس لوٹے اس موقع پرفنانس منسٹری اورپی آئی اے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :