رواں ہفتے قرضہ ڈیل ممکن ہے: یونانی وزیر اعظم

منگل 17 مارچ 2015 09:57

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء)مالی مشکلات کے شکار یورپی ملک یونان کے وزیر اعظم الیکسِس سِپراس کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ہونے والی یورپی سمٹ میں اْن کے ملک کی مالی مشکلات کا بھرپور جائزہ لیا جائے گا۔ سِپراس کے مطابق سربراہ اجلاس میں یونانی معاشی مسائل کو پوری طرح زیرِ بحث لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں احساس ہے کہ اْن کی حکومت کو انیس اور بیس مارچ کو بات چیت میں بعض یورپی اقوام کی مخالفت کا سامنا ہو گا۔ سپراس نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ مثبت سیاسی قوتیں بات چیت کو ناکام نہیں ہونے دیں گی۔ یونانی وزیر اعظم نے مخالف یورپی اقوام کا نام نہیں لیا۔ جرمنی کی جانب سے ایتھنز حکومت کے لیے بیل آوٴٹ پر نظرثانی کی تجاویز کی مخالفت سامنے آ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :