یوکرائنی باغی امن ڈیل کا احترام نہیں کر رہے،انجیلامیرکل

منگل 17 مارچ 2015 09:57

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرائن کے علیحدگی پسند مِنسک امن معاہدے کا پوری طرح احترام نہیں کر رہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے محاذوں سے بھاری ہتھیاروں کی واپسی کے باوجود علیحدگی پسندوں کی جانب سے امن ڈیل کے منافی واضح سرگرمیاں اور خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں جرمن چانسلر نے یہ بھی کہا کہ روس پر عائد پابندیاں اْس وقت تک قائم رہنی چاہییں جب تک مِنسک امن معاہدے پر پوری طرح عمل نہیں کیا جاتا۔ قبل ازیں یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے بھی کہا تھا کہ یورپی یونین کو روس پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے