عابد شیر علی نے نائن زیرو آپریشن کی ذمہ داری قبول کرلی،ایم کیو ایم کو مناظرے کا بھی چیلنج

منگل 17 مارچ 2015 09:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء)و زیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے بالآخر نائن زیرو آپریشن کی ذمہ داری قبول کرلی جبکہ متحدہ کو مناظرے کا چیلنج بھی دے ڈالا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی نے جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل کئی سیاسی جماعتوں کے ناموں پر سے پردہ اٹھادیا، انکا کہنا تھا کہ نائن زیرو آپریشن کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، متحدہ کے مرکز پر قاتل اور پولیس کو مطلوب افراد چھپے تھے اور کہا جارہا ہے کہ پتہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں ایک ایک نام موجود تھا، رپورٹ میں 134 افراد کے نام اور عہدے تک درج ہیں۔