سندھ میں کوئی گورنر راج نہیں لگ رہا ، سید خورشید شاہ ،گورنر راج لگانا آسان نہیں ،گورنر راج ہویا مارشل لاء پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اس کے خلاف جدوجہد کی ہے ،کراچی آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ کی نگرانی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے ،آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے کسی پارٹی کے خلاف نہیں، رینجرس بغیر کسی فرق کے کاروائی کررہی ہے ۔ استقبالیہ سے خطاب

منگل 17 مارچ 2015 09:17

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کوئی گورنر راج نہیں لگ رہا ،سندھ میں گورنر راج لگانا آسان نہیں ،گورنر راج ہویا مارشل لاء پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اس کے خلاف جدوجہد کی ہے ،کراچی آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ کی نگرانی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے ،آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے کسی پارٹی کے خلاف نہیں، رینجرس بغیر کسی فرق کے کاروائی کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو میں سابق رکن صوبائی اسمبلی میر غلام محمد شہلیانی کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کے گودام گندم سے بھرے ہوئے ہیں مگر گندم باہر سے منگوائی جارہی ہے جس سے آبادگاروں تباہ ہوجائیں گے ،گندم کے نرخ کم ہونے کی وجہ سے آبادگار بدحالی کا شکار ہیں، انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ گیس کا معاہدہ کیا گیا جو کہ آدھے میں روک دیا گیا ہے اگر اب بھی منصوبہ مکمل کیا جائے تو 8لاکھ نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے اور ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ و خوشحالی آئے گی ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مفادات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،اس موقع پر میر علی نواز شہلیانی، میر صادق علی عمرانی بھی موجود تھے۔