آرمی چیف سے یو اے ای کے ہم منصب کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

منگل 17 مارچ 2015 09:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے یو اے ای کے چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل حمد محمود نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حمد محمود نے راولپنڈی میں جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ یو اے ای کے لینڈ فورسز کے کمانڈر بریگیڈیئر صالح محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :